خیبر پختونخوا

‘عمران خان کو قدرت نے انسان کی شکل میں فرشتہ بھیجا ہے’

ناصر زاده

‘عمران خان کو قدرت نے ہمارے لیے انسان کے شکل میں فرشتہ بھیجا اور رہاٸی نصیب ہوٸی مجھے یقین نہیں تھا کہ میں زندہ گھر جاونگا’

ان خیالات کا اظہار اپر دیر عشیری درہ سے تعلق رکھنے والا ولی محمد نے ٹی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔

ولی محمد کے مطابق وہ 13 سال پہلے محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا جہاں پر وہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے استقبال کے لیے آئیرپورٹ آئے تھے  لیکن آئیر پورٹ سے واپسی پر وہ اپنے تین دیگر ساتھیوں سمیت منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے جس میں  ان کے دو ساتھیوں کے سر قلم کردئیے گئے جبکہ ولی محمد اور دوسرے ساتھی کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ولی کے بقول جیل میں بارہ سال گزارنے کے  انہیں بعد رہائی ملی اور جب وہ گزشہ روز گھر پہنچے  تو ان کے گھر میں خوشی کا سماں تھا ، ان کے رشتہ دار خوش تھے  جبکہ بچے  بھی اپنے والد  کے ایک جھلک  دیکھنے کے لئے بے تاب تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ  12500 قیدی تھے جس میں  500 رہ گئے اور باقی کو رہائی ملی جبکہ آئیرپورٹ پہنچتے  ہی ان کا شاندار استقبال کیا گیا جس پر انہوں نے خود اور ان کے  رشتہ داروں نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان  کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ جب وزیر اعظم عمران جب اقتدار میں آۓ اور سعودی عرب کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا تو وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کی مشکلات اور سعودی عرب کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہاٸی کی بات تھی جبکہ اب حالیہ دورہ سعودی عرب میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سعودی حکام  سے  اپنے مسافر ہم وطنوں کی قیدیوں کی رہاٸی بات کی جس کے بعد ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button