‘پے سلیش’ کے نام پر اربوں روپے پٹورنے کے الزام میں گرفتار ملزم نیب کے حوالے
احتساب عدالت پشاور کے جج شاہد خان نے آن لائن کمپنی ‘پے سلیش ‘کے نام پر سینکڑوں سادہ لوح عوام سے اربوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار ملزم وسیم زیب کو تفتیش کے لیے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا.
اس سلسلے میں گزشتہ روز جب آن لائن ‘پے سلیش’ کمپنی کے ڈائریکٹر وسیم زیب امان کوٹ پبی نوشہرہ کو عدالت میں پیش کیا گیا اس دوران نیب پراسیکیوٹر سرتاج خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم آن لائن ‘پے سلیش ‘کمپنی کے ڈائریکٹر ہے اور اُس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر آن لائن سرمایہ کاروی شروع کی اور اس دوران صوبے 700سے زائد سادہ لوح افراد سے زائد منافع کی لالچ دیگر 500ملین روپے لیے اور بعد میں متاثرہ افراد کے جمع پونجھی ہڑپ لی۔
نیب نے شکایات کے موصول ہونے کے بعد ملزم اور کمپنی کے خلاف رواں سال کے فروری کے مہینے میں انکوائری اور ملزم کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا اور کہا کہ اس ضمن میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ عدالت نے نیب کی جانب سے دائر جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔