خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں کمی کا سلسلسہ برقرار ہے اور مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 6.1 فیصد آگئی ہے۔

سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے ایک لاکھ 27 ہزار 224 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک لاکھ 15 ہزار742 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد جو 15 ہزار تک پہنچ چکی تھی اب 7 ہزار 678 پر آگئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ عید الفطر سے پہلے مثبت کیسز کی تعداد 7 سو کے قریب رپور ٹ ہور ہے تھے جو اب کم ہوکر دو سو کے لگ بھگ رپورٹ ہورہے ہیں۔ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 186 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.1فیصد تک آگئی۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7دنوں کے دوران مردان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک آگئی۔

صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 1ہزار189 مریض داخل ہیں جن میں سے 56 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button