خیبر پختونخوا

مردان، لاک ڈاؤن نے گھروں میں کام کرنے والی نہار کی زندگی مزید مشکل بنادی

حناء واجد

‘لاک ڈاون کی وجہ سے ہماری مزدوری نہیں ہوتی میں خود لوگوں کے گھروں میں جاکر خدمت کرتی ہوں کبھی ایک کے گھر کبھی دوسرے کے گھر لیکن ابھی میرا دوسروں کے گھر میں جانا بند ہوگیا ہے کیونکہ کورونا وائرس میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے’

ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی نہار نے ٹی این این کو بتایا کہ انکے تین بیٹے ہیں اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ وہ کرائے کے گھر میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہرمہینہ ساڑھے چار ہزار کرایہ دیتی ہیں لیکن یہ کرایہ بھی وہ بہت مشکل سے دیتی ہے کیونکہ غربت کی زندگی گزار رہی ہے۔

‘لاک ڈاون سے پہلے ہمارا گزرا ہوتا تھا ،بچے میرے صبح جاتے ہیں اور شام کو واپس آتے ہیں، یہ جو لاک ڈاون ہے یہ ہم جیسے غریب لوگوں پراثر کرتا ہے یہ مالدار لوگوں پر بالکل بھی اثر نہیں کرتا ہے ، میرا ایک بیٹا سموسوں اور پکوڑے والوں کے ساتھ کام کرتا ہے وہ بھی اب شام کو دکانیں بند ہوجاتی ہے تو گھر آجاتا ہے  ایک بیٹآ میرا دیہاڑی کرتا ہے ایسے حالات میں بھی پولیس آگئی تھی اور باہرجو سموسوں والے بیھٹے تھے ان کو بولا کہ جاو اور دکانیں بند کروا دی’ نہار نے بتایا۔

مردان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے 26 اپریل سے 2 مئی تک لاک ڈاون لگایا تھا، واضح رہے یہ لاک ڈاون صرف ضلع مردان میں لگایا گیا تھا باقی صوبے اور ملک کے کسی بھی حصے میں نہیں تھا کیونکہ مردان میں کرونا کے مثبے کیسز کی شرح 52 فیصد ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس موجود ہے لیکن غریب بندہ کیا کریں کہاں جائے کیونکہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے اور ایسے میں لاک ڈاون رہی سہی کسر پوری کردیتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ ہی انہیں حکومت کی طرف سے کوئی امداد ملی ہے نہ ہی عوام کی طرف سے ، ہم جن کے گھر کام کرتے تھے انھوں نے بولا کہ ہمارے حالات ٹھیک نہیں ہے ہم آپ کوکیا دیں گے، روزہ سختی سے گزر رہا ہے بس میری دعا ہے کہ یہ لاک ڈاون ختم ہو، میری مجبوری ہے میرے بچوں کی مجبوری ہے کیونکہ اگر ہم مزدوری نہیں کریں گے تو کہاں سے کھائیں گے’

نہار نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے انہوں  نے کرایہ نہیں دیا ہے بجلی کا بل نہیں دیا ہے کیونکہ انکے پاس پیسے نہیں ہے دیہاڑی بند ہے ،  وہ خود بھی کسی کے گھر جا نہیں سکتی کیونکہ سب لوگوں نے آنے سے منع کردیا ہے پہلے تو لڑکے بھی جاتے تھے وہ بھی جاتی تھی تو انکے کھانےکیلئے بھی کچھ  پیدا ہوتا تھا گھر کے کرایے کا بھی کچھ ہوتا تھا لیکن اب انکی نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے مردان سمیت ملک بھر میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاون لگایا ہے، اس دوران ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ اشیائے خوردونوش کے علاوہ باقی تمام مارکیٹس اور بازاریں بھی بند ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button