خیبر پختونخوا

نوشہرہ: خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں میڈیکل ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ضلع نوشہرہ میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں میڈیکل ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شعبہ گائنی کی سینئر ڈاکٹرکی شکایت پر بورڈ آف گورنرز نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی باچا خان میڈیکل کالج کے ڈین کی سربراہی میں پانچ دفتری دنوں میں رپورٹ پیش کریگی۔

ذرائع کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نے 29 اپریل کو وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو شکایت کی تھی، خاتون ڈاکٹر نے دوصفحات پر مشتمل خط میں ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔

خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ ایم ڈی نے 29 اپریل کو دفتر میٹنگ کیلئے بلا کر غیر مہذبانہ رویہ اختیار کیا، اونچی آواز میں گفتگو کی، ایم ڈی نے غیر ضروری بحث کی اور ذاتی طورپر نگرانی کی دھمکی بھی دی۔

ہسپتال انتظامیہ نے ان الزامات پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر کمیٹی کو پانچ دفتری دنوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button