خیبر پختونخوا

تیراہ، غیرت کے نام پر ایک خاتون، سکول کے دو اساتذہ قتل

تیراہ زخہ خیل میں غیرت کے نام پر نجی سکول کے 2 اساتذہ اور ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے میں واقع شیر درہ ماڈل سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر زاہد گل ولد آمین گل جاں بحق جبکہ عبدالہادی ولد خادی جان شدید زخمی ہوا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ مبینہ طور پر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں ایک خاتون بھی قتل کی جا چکی ہے۔

دوسری جانب صوابی میں قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر شاہ منصور جوڈیشل کمپلیکس کےسامنے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک راہگیر زخمی ہو گیا، مقامی پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم 4 منٹ میں گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

صوابی پولیس ترجمان کے مطابق مقتول ھاشم علی اپنے والدنصیر محمد کی ضمانت کے سلسلے میں عدالت جا رہا تھا اس دوران تاک میں بیھٹے ملزم ظاہر علی نے جوڈیشل کمپلیکس گیٹ کے سامنے اس پر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے میں ہاشم علی جاں بحق جبکہ ایک راہگیر مسمی شہزاد زخمی ہوا ہے۔

ملزم ظاہر علی ایف سی میں حاضر سروس ملازم ہے، ایڈیشنل ایس ایچ او زیدہ شفیق احمد بمع نفری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل پستول بمع کارتوس برآمد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صوابی شوکت خان بھی موقع پر پہنچ گئے، شریک ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، واقعہ پرانی دشمنی کے سبب پیش آیا۔

دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، پولیس کی بروقت کارروائی پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے پولیس ٹیم کیلئے توصیفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button