لاہور سے مردان جانے والی بس کو حادثہ، 12 مسافر جاں بحق 35 سے زائد زخمی

لاہور سے مردان جانے والی مسافر بس برہان انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر کار کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بس میں موجود زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 ماہ کے بچے اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں راولپنڈی روانہ کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 35 سے زائد زخمی افراد کی حالت بھی نازک ہے۔ جن جاں بحق افراد کی شناخت ہوئی ان میں اشفاق علی ساکن مردان، سلیمان ساکن مردان، وقاص ساکن مردان، کامران ساکن صوابی، محمد رؤف ساکن صوابی، 32 سالہ خاتون حمیدہ ساکن مردان، 5 ماہ کی بچی خدیجہ ساکن صوابی اور ہارون ساکن چارسدہ شامل ہیں جب کہ جاں بحق تین افراد کی شناخت کا نا ہو سکی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button