خیبر پختونخوا

قتل میں ملوث ملزم گرفتار؛ نوشہرہ پولیس

نوشہرہ پولیس نے بدرشی میں ماں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم کی گرفتاری کا دعوہ کرلیا ہے، گزشتہ روز مسماة(س)زوجہ گلدراز ساکن بدرشی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بیٹے آصف کیساتھ کہیں جا رہی تھی جب محلہ رحیم آباد پہنچے تو وہاں موجود ملزمان نے ہم پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے میرا بیٹا جانبحق ہوا۔

پولیس کے مطابق درج شدہ مقدمے میں وجہ عناد ملزمان کیساتھ مستورات کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردئے اور چند گھنٹوں کے بعد قتل میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جسے کل عدالت کے سامنے مزید تفتیش دینے کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button