خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں 8 مئی سے لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاﺅن ہو گا، لاک ڈاﺅن کے دوران تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس اور بازار بند ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق گراسری شاپس، میڈیکل سٹور، سبزیوں کی دکانیں، چکن شاپس، پیٹرول پمپس، بیکری، ٹیلی کمیونکشن وغیرہ لاک ڈاﺅن سے مستثنی ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مراکز بند جبکہ بین الاضلاع اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی، اسی طرح رکشہ اور ٹیکسی سروس پابندی سے مستثنی ہو گی تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق چاند رات بازار، مہندی ،جیولری اور کپڑوں کے سٹالز پر بھی پابندی عائد ہو گی، لاک ڈاﺅن کا فیصلہ این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق کیا گیا ہے۔

بی آر ٹی سروس ہفتہ، اتوار کو بند

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ٹرانس پشاور نے ہفتے میں دو دن (ہفتہ اور اتوار) بی آر ٹی سروس بندکرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ممکنہ بچاو کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی بناء پر بی آر ٹی سروس بروز ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی جبکہ پیر کے روز سروس فعال کر دی جائے گی۔

ابیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری کرونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں اور ا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button