نوشہرہ، نئی نویلی دلہن کو زندہ جلانے والا سفاک شوہر گرفتار
اکبر پورہ پولیس نے 6 ماہ کی دولہن کو زندہ جلانے والے سفاک شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 25 اپریل کو اسلام گل ساکن اکبر پورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اس کی بھتیجی منیبہ کی شادی شہاب الدین سے 06 ماہ قبل ہوئی تھی جس پر وہ اور اس کی بہن ظلم ستم کرتے تھے, گزشتہ روز ظلم کی انتہا کرتے ہوئے میری بھتیجی کو زندہ جلایا گیا۔جسکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اگلے دن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے اس افسوس ناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے روشن زیب خان (ڈی ایس پی) پبی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے، تفتیشی ٹیم فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کرکے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم شہاب الدین ولد سراج الدین ساکن اکبرپورہ کو گرفتار کر لیا۔