خیبر پختونخوا

نوشہرہ: شہید بابا کا مزار اور مسجد شہید

سید ندیم مشوانی
نوشہرہ رسالپور کے قریب شہید بابا کے مزار اور مسجد کو شہید کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کسی نے کوئی رپورٹ نہیں کی۔
مزارات اور خانقاہوں سے محبت کرنے والوں نے شہید بابا کے مزار کی بےحرمتی پر شدید غم و غصّے اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر رسالپور ڈبل ریلوے پھاٹک کے قریب گمنام شہیدوں کی ایک یادگار
شہید بابا کے نام سے موجود ہے۔ تاریخ میں ہے کہ جب فضل حق دور میں پشاور سے مردان جی ٹی روڈ نزیر اینڈ کمپنی تعمیر کررہی تھی تو ڈبل پھاٹک کے اس جگہ پر تومانے کندہ کے مقام پر مشنری جام ہو جاتی تھی کہتے ہیں کہ علماء اکرام نے مشاورت کے بعد دو کلومیٹر کے درمیان مختلف حصوں کی مٹی جمع کرکے ان گمنام شہیدوں کی قبر بنائی اس کے بعد یہ جی ٹی روڈ بنا اور کوئی رکاوٹ بھی سامنے نہ آئی۔
گزشتہ شب کسی شرپسند نے اس مزار کی بےحرمتی کی اور قبر مبارک کو شدید نقصان پہنچایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button