وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ضیااللہ بنگش نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور تحریر کیا کہ استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا ہے۔
میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر ذیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ https://t.co/SooQgTQUwK
— Zia Ullah Bangash (@ZiaBangashPTI) April 17, 2021
ضیا بنگش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔
ضیا اللہ بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔