افغانستانخیبر پختونخوا

پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کے لیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم

پشاور  انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کے لئے خصوصی سہولت  کاونٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

پی سی آئی ترجمان  رفعت انجم کے مطابق پشاور میں تعینات  افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے سہولت کاونٹر کا  افتتاح کردیا جبکہ اس  موقع پر  ہسپتال انتظامیہ کے عہدیدارن بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق  قونصل  جنرل  نے  امراض قلب کے لئے مخصوص ہسپتال میں افغان شہریوں کو سہولیات دینے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ  افغان شہریوں کو علاج کی سہولت دینے پر ہسپتال انتظامیہ  اور خیبرپختونخوا حکومت کا مشکور ہوں جبکہ  انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ پی آئی سی میں افغان شہریوں کو علاج معالجہ میں بہتر سہولیات  میسر ہونگیں جس سے پشاور میں مقیم   افغان شہری مستفید ہونگے۔

دوسری جانب پی آئی سی  میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی   پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ   کا کہنا ہے کہ پی آئی سی افغان نرسز اور ڈاکٹرز کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے جبکہ ہسپتال میں افغان مریضوں کو پاکستانیوں جیسے صحت سہولیات دی جار ہی  ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی صوبے کے عوام کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کے لئے بھی ایک  نعمت ہے  اور ہماری کوشش ہوگی کہ افغانستان  سے پاکستان  میں میڈیکل ٹورزم  کو ترویج دی جائے۔

انہوں  نے مزید کہاکہ پی آئی سی میں تک اب 114 سے زائد افغان مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ہسپتال کے 4 ماہ سروسز کے دوران 23 افغان مریضوں کی انجیوگرافی اور 11 اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button