خیبر پختونخوا

مہنگائی اور منافع خوری کی روک تھام کیلئے ”مرستیال” ایپ کا آغاز

خیبر پختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں مہنگائی اور منافع خوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرستیال ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، زائدالمیعاد اشیا فروخت کرنا اور اوور پرائسنگ کو رپورٹ کرنے کیلئے مرستیال ایپ کا آغاز کر دیا، مرستیال ایپ کے ذریعے شہری رمضان سستا بازار، یوٹیلیٹی سٹورز، بچت پوائنٹس کی لوکیشن اور سرکاری نرخنامہ بھی دیکھ سکیں گے جو شہریوں کی جانب سے درج شکایت پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخو ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران مرستیال ایپ کے ذریعے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button