خیبر پختونخوا

مردان میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو قتل کردیا

مردان کے تحصیل تخت بھائی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےجامع مسجد کے پیش امام میاں عمر شاہ ولد میاں سید علی شاہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گنجئی کلی میں پیش آیا جہاں امام مسجد سے اپنے گھر آرہا تھا کہ راستے میں نامعلوم دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کلاشنکوف سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طورپر زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی پہنچا دیا گیا حا لت تشویشناک ہونے پر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کا تعلق ضلع سوات کے علاقہ مٹہ گٹ پیوچارص سےہے، وہ چند سال قبل تخت بھائی منتقل ہوگیا تھا۔ آخری اطلاع آنے تک قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی اور ان کے ورثاء کا دعویداری کے لئے صلاح مشورے جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تخت بھائی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button