خیبر پختونخوا

مردن، ایم ایم سی میں کورونا کے 10 مریض جاں بحق

مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) میں کرونا سے متاثرہ 10 افراد جاں بحق، مرنے والوں میں 6 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، ہسپتال ترجمان کے مطابق سارے مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو تھے اور اب تک ایم ایم سی میں ایک روز میں انتقال کرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کے مشتبہ مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہسپتال میں کورونا کے داخل مریضوں کی تعداد 174 ہو گئی جن میں 103 کے ٹیسٹ پازیٹیو جبکہ 50 مشتبہ مریض شامل ہیں، 21 کے ٹسیٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی آئی سی یو میں 16مریض داخل ہیں، ہسپتال میں مزید 35 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ 14 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، ایم ایم سی میں کرونا کے لیئے مختص بیڈز کی تعداد 208 ہے، 34 بیڈز خالی ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93033 اور 2469 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14924 ہو گئی، مجموعی کیسز 6 لاکھ 96184 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 63102 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button