خیبر پختونخوا

کرک میں خواتین کا ایک بار پھر احتجاج

کرک میں گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین ایک بار پھر سڑک پرنکل آئیں۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے کراچی تا خیبر روڈ کرک تنگوڑی سر کے مقام پر بند کردیا۔

برقعہ پوش اور لاٹھی بردار خواتین نے تنگوڑی چوک کے قریب ہائی وئے بند کردی ہے، ہائی وے بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،احتجاج میں معمر خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں،خواتین نے گیس فراہمی اور بجلی لوڈشیڈنگ خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کرک میں چند روز قبل بھی کرک شہر میں گیس کنکشن منقطع کرنے کے خلاف برقعہ پوش خواتین نے دھرنا دیا تھا۔
ان خواتین کا مطالبہ ہے کہ محکمہ گیس کی طرف سے گیس کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور جب تک ہر گھر کو مکمل گیس فراہم نہ کی جائے تب تک پرانے گیس کنکشن کو بحال رکھا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button