خیبر پختونخوا

صوابی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج بیوی بچوں سمیت قتل

پشاور اسلام آباد موٹر وے پر نامعلوم افراد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو بیوی بچوں سمیت قتل کر دیا۔

زرائع کے مطابق واقعہ صوبی موٹروے پر انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا جس میں جج جسٹس آفتاب آفریدی، اہلیہ، بیٹی زینب اور ایک دودھ پیتا بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے دو محافظ زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے مطابق آفتاب آفریدی سوات سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ انبار انٹر چینج کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق آفتاب آفریدی سوات کے اے ٹی سی عدالت کے جج تھے، فائرنگ سے دو پولیس زخمی ہوئے جن میں ان کا ایک ڈرائیور ذاکر اور داؤد نامی ایک محافظ شامل ہیں۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ میں شدید زخمی ڈرائیور اور گن مین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور منتقل کرنے کے بعد پشاور منتقل کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button