خیبر پختونخوا

ڈیرہ، پولیس وین پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق کلاچی تھانہ کی حدود میں ناکہ بندی پر مصروف بکتر بند گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی، اس موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچا اور شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے۔

واضح رہے کہ آج ہی باجوڑ کے تحصیل ماموند بم دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی انصار الاسلام کے صوبائی سالار مولانا عبد السلام زخمی ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button