خیبر پختونخوا

‘اقلیتی و مذہبی تفریق سےبالاتر ہو کر پولیو کو ختم کرنا ہے’

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے سینٹ پال چرچ مردان میں منعقدہ مسیحی برادری سے انسداد پولیو و خفاظتی ٹیکہ جات کے آگاہی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیو جیسے مرض کو ختم کرنا ہے تو کسی بھی اقلیتی و مذہبی تفریق سےبالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔
آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے 29مارچ سے شروع ہونے والے قومی انسداد پولیو مہم میں اساتذہ،والدین،محکمہ صحت کے حکام،علمائے کرام اور آبادی کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو کامیاب کرانے کے لئے خصوصی دلچسپی لے کر غلط پروپیگنڈے،مبالغہ آرائی اور بے جا الزام تراشی پر مبنی مذموم عناصر کے عزائم کو ناکام بنا دیں۔
کمیونیکیشن ٹیم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مردان کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں سینٹ پال چرچ مردان میں ڈپٹی کمشنر مردان جناب حبیب اللہ عارف نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پولیو سے بچاو کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان ثمن عباس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب ڈاکٹر کچکول خان،ڈسٹرکٹ این سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان،ڈی ایچ سی ایس اوز زوار حسین اور بخت زمان بھی موجود تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button