خیبر پختونخوا

کورونا وائرس: پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کل 25 مارچ بوقت شام چھ بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا جس کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں / چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button