مردان میں بارش نے تباہی مچا دی، 8 مکانات اور ایک مسجد متاثر
مردان لوند خوڑ میاں عیسٰی کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی سے کئی مکانات متاثر ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بارش کے شدید سلسلے کی وجہ سے برساتی نالے میں طغیانی نے شدت اختیار کر لی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مکانات کی دیواریں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ریسکیو1122 کے ضلعی افسر کے احکامات پر قریبی ریسکیو1122 سٹیشن کی ایمبولینسیں، ریکوری گاڑیاں، ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی. ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیمیوں نے 3 گھنٹے امدادی کاروائی کرتے ہوئے خدمات فراہم کیں.
آخری اطلاعات تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 8 مکان اور ایک مسجد متاثر ہوا ہے، آصف علی،ناصر علی، فضل اکبر، سعادت علی، انعام گل، سلمان اور غلاب گل ساکنان میاں عیسٰی لوند خوڑ کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب دیر لوئر دیرمیں بارش کا سلسلہ تیسری روز بھی جا ری رہا، شدید بارش کی وجہ سے لوئر دیر کے علاقہ چکدرہ چٹ پٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان بحق ہوگئی ہے۔ شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ چکدرہ چترال شاہراہ پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے سڑک تالاب کا منظر پیش کررہی ہے جس کی وجہ سے امدو رفت میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تالاش کے مقام پر ندی میں طغیانی انے سے چترال پشاور پر کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی بارشوں سے دریا پنجکوڑہ میں پانی کی بہاو میں اضافہ ہوا ہے۔