خیبر پختونخوا
بنوں 4 نوجوان قتل، لواحقین کا انصاف ملنے تک نعشوں کی تدفین سے انکار
بنوں جانی خیل میں 4 نوجوانوں کے قتل کیخلاف لواحقین سمیت اہل علاقہ کا احتجاج، انصاف ملنے تک نعشوں کی تدفین سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 4 نوجوانوں کی نعشیں گزشتہ روز قریبی قبرستان سے ملیں جنہیں نامعلوم ملزمان نے بے دردی سے قتل کر کے دفنا دیا تھا۔
واقعے کیخلاف لواحقین نے پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور بعد ازاں اپنے علاقے جانی خیل میں نعشوں کو میدان میں رکھ کر دھرنا دیا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ جانی خیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ بحال ہے تو پھر یہ واقعہ کیوں رونما ہوا؟ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔