خیبر پختونخوا

دیربالا، پرائمری سکول ٹیچر سید عالم کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ

دیربالا ڈوگ پاٸین میں پراٸمری سکول ٹیچر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، دیربالا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے رجسٹرار تنظیم اساتذہ دیربالا کے صدر اور کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر منصور عباسی تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر محمد صادق جان رجسٹرار شرینگل یونیورسٹی بادشاہ حسین تنظیم اساتذہ دیربالا کے صدر بختیار زمین و دیگر نے کہا کہ شہید سید عالم اس علاقے کا فخر تھے، انہوں نے غربت میں تعلیم حاصل کی اور اپنے خاندان کا سہارا بنے۔

مقررین نے کہا کہ چند دن پہلے ان کو بغیر کسی وجہ کے شہید کیا گیا لیکن دیربالا پولیس نے تاحال قاتل کو گرفتار نہیں کیا جس پر ہمیں افسوس ہے۔

انہوں نے صوباٸی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ شہید سید عالم کے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button