خیبر پختونخوا
ہنگو، بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو سزائے موت کی سزا
ہنگو کی مقامی عدالت نے تین سال قبل کم عمر بچی حنا بی بی کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنیوالے ملزم کو مقامی سزا موت سنادی۔
عدالت نے ملزم کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا گیا۔ ڈی این اے ٹیسٹ میچ ہونے پرایڈیشنل سیشن جج تھری کی عدالت نے سزا سنائی۔
ملزم اسماعیل کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ مدیحہ بی بی نے مقدمہ درج کیا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے زیر دفعہ 376میں سزائے موت جبکہ دفعہ53CPAکے تحت 7سال قیداور جرمانے کی سزا سنائی۔