خیبر پختونخوا

کرم میں لائن مین نوشہرہ میں پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

نوشہرہ میں دیرینہ دشمنی پر پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) دیرینہ دشمنی پر جبکہ کرم میں پی ٹی سی ایل کا لائن مین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ جبہ داودزئی چوک میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ASI نہار علی شہید جبکہ ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، نہار علی تھانہ خزانہ میں جبکہ دوسرا ساتھی کانسٹیبل سردار علی حیات آباد میں تعینات تھا اور دونوں فی الحال چھٹی پر تھے۔

مزمل حسین (فائل فوٹو)

ایس ایچ او تھانہ اکبر پورہ کے مطابق شہید اے ایس آئی نہار علی اور زخمی پولیس کانسٹیبل سردار علی کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی سی ایل کے لائن مین مزمل حسین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے ٹولہ روڈ پر نامعلوم افراد پی ٹی سی ایل کے لائن مین مزمل حسین کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے قیمتی اشیائ چرانے کی کوشش کر رہے تھے، مزمل حسین نے جب ان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا، اسے فوری طور پاراچنار ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button