خیبر پختونخوا

درگئی، کرومائٹ کان میں ملبہ گرنے سے 1 مزدور جاں بحق، 4 زخمی

تحصیل درگئی کے علاقے پُرانہ ہیروشاہ میں کرومائٹ کان میں ملبہ گرنے سے ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ چار مزدور شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی میت آبائی گاؤں ضلع شانگلہ الپوری روانہ کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے پرانہ ہیروشاہ میں سورے کرومائٹ کان گرنے سے کان میں مزدوری کرنے والے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں ایک مزدور گل علی شاہ ولد گل نواب سکنہ شانگلہ الپوری موقع پر جاں بحق جبکہ چار مزدور ریاض الدین ولد ولایت خان، احسان اﷲ ولد محمود خان، عبد الرحمان ولد ضابط خان اور صدام حسین ولد شیرحسین شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع شانگلہ الپوری سے ہے۔ ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے پانچوں مزدوروں کو ملبے سے نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور گل علی شاہ کی لاش آبائی گاؤں الپوری شانگلہ منتقل کر دی گئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کرومائٹ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے لئے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی سامان دستیاب ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت قیمتی جانیں ضائع ہو سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button