خیبر پختونخوا

صوبائی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور اضافے کا اعلامیہ آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ یکم مارچ 2021 سے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک وفاقی ملازمین کے بنیادی تنخواہ میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا ہے.

اعلامیہ کے مطابق گریڈ ایک کے ملازم کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کے بعد زیادہ سے زیادہ اضافہ 4458 جبکہ کم سے کم اضافہ 2283 روپے ہو گا گریڈ 2 کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 4803 جبکہ کم از کم 2328، گریڈ 3 کے ملازم کی زیادہ سے زیادہ 5328 روپے جبکہ کم از کم 2403، گریڈ 4کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 5775 جبکہ کم از کم 2475 روپے، گریڈ 5 کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 6315 روپے جبکہ کم از کم 2565 روپے، گریڈ 6 کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 6855 روپے جبکہ کم از کم 2655 روپے اضافہ ہو گا۔

اسی طرح گریڈ 7 کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 7323 روپے جبکہ کم از کم 4748 روپے گریڈ 8 کے آفیسر کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 7870 روپے جبکہ کم از کم 2845 روپے، گریڈ 9 کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 8418 روپے جبکہ کم از کم 4943 روپے گریڈ 10 کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 9040 روپے جبکہ کم از کم 3040 روپے، گریڈ 11 کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 9743 روپے جبکہ کم از کم 3143 روپے، گریڈ 12 زیادہ سے زیادہ 10530 روپے جبکہ کم از کم 3330روپے، گریڈ 13 کی 11440 زیادہ سے زیادہ جبکہ کم از کم 3565روپے، گریڈ 14زیادہ سے زیادہ 12570 روپے کم از کم 3795 روپے، گریڈ 15 زیادہ سے زیادہ 14005روپے کم از کم 4035 روپے جبکہ گریڈ 16 زیادہ سے زیادہ 16128 روپے کم از کم 4728 روپے اضافہ پائیں گے۔

دوسری جانب گریڈ 17 کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ 19093 روپے کم از کم 7593 روپے اور گریڈ 18 زیادہ سے زیادہ 23938 روپے جبکہ کم از کم 9588 روپے اضافہ جبکہ گریڈ 19 کے آفیسر کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 30053 روپے اور کم از کم 14803روپے ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button