خیبر پختونخوا

جامعات کے ملازمین نے مختلف الاونسز کی کٹوتی مسترد کر دی

صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز ملازمین کی تنخواہ سے مختلف الاونسز کی کٹوتی کے حوالے سے جاری خط کو ملازمین نے یکسر مسترد کرتے ہوئے مذکورہ خط کو یونیورسٹیز میں بے جا مداخلت اور یونیورسٹیز کی خود مختاری کو ختم کرنے کی سازش قرار دیا جبکہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیدریشن نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

آل یونیورسٹیز فیڈریشن ایمپلائز کے عہدیداروں کے مطابق تنخواہ سے مختلف الاؤنسز سے کٹوتی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز کو جاری خط یونیورسٹیز میں بے جا مداخلت اور یونیورسٹیز کی خود مختاری ختم کرنے کے مترادف ہے جو ایک ظالمانہ فیصلہ ہے، فیڈریشن نے اس سلسلے میں بروز بدھ 10 مارچ کو 9 بجے انجینئرنگ چوک یونیورسٹی کیمپس پشاور میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں صوبے بھر سے یونیورسٹیز ملازمین شرکت کریں گے۔

فیڈریشن کے صدر نے یونیورسٹیز کے تمام ایسو سی ایشنز سے اپیل کی کہ وہ مقررہ وقت پر تشریف لائیں جبکہ خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی اور حالات کی خرابی کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور وائس چانسلرز پر عائد ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button