خیبر پختونخوا

نوشہرہ، خواجہ سراء پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

نوشہرہ کینٹ پولیس نے خواجہ سر پر تشدد کر کے اسے زخمی کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گذشتہ روز فیاض عرف سنی نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ صدیق پلازہ نوشہرہ کینٹ میں موجود تھا کہ اس دوران اسد نامی لڑکا آیا اور میرے ساتھ بحث شروع کی اور بحث میں گرم ہو کر مجھ کو مارا پیٹا جس سے میں زخمی ہوا ہوں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین نے خواجہ سراء پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی سربراہی میں ایس ایچ او ظفر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

متاثرہ خواجہ سراء

ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے، ملزم کی تلاش جاری رکھی گئی اور آخر کار ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔

ملزم اسد ولد سرزمین ساکن قاضی کلے رشکئی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے مطابق فیاض عرف سنی سے اُس کی دوستی تھی لیکن اب سنی دوستی نہیں کرنا چاہ رہا تھا۔

دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے نواح میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق قبیلہ اکاخیل کی ذیلی شاخ میری خیل سے تعلق رکھنے والے گلدار خان ولد سرور جان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اس ضمن میں پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی اور اس کارروائی کے نتیجے میں گرفتاری کی اطلاعات تاحال موصول نا ہو سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button