خیبر پختونخوا

سرکاری سکول، رقص کرتے خواجہ سراء اور پیسے لٹاتے تماش بین

صوبہ خیبر پختونخوا کے سرکاری سکول میں دن کو پڑھائی اور رات کو خواجہ سراؤں کے رقص ہونے لگے ہیں،

یہ واقعہ ضلع مردان کے علاقے شہیدآباد تمبولک کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پیش آیا، جہاں رات گئے محفل موسیقی سجائی گئی، جس میں خواجہ سراء ناچتے رہے اور لوگ پیسے لُٹاتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے دائر مقدمے میں اسکول چوکیدار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا ہے اور اس کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

مردان میں پیش آیا یہ واقعہ انوکھا نہیں ہے، ملک کے دور افتادہ علاقوں میں شادی ہالز کے بجائے سرکاری اسکولوں کو ہی پنڈال بنادیا جاتا ہے جہاں شادی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہے، درس گاہوں میں شادی کی تقریبات روکنے سے متعلق کسی بھی صوبائی اسمبلی نے نہ تو کوئی بل پاس کیا ہے اور نہ ہی اس طرح کے واقعات کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button