خیبر پختونخوا

نوشہرہ، نادرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث ایک ڈاکٹر کی موت کے بعد کورونا وائرس سے نادرہ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق نادرہ کے اے ڈی حاجی ظاہر خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پشاور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، جمعہ کی صبح وفات پا گئے۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں کورونا وائرس سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق 201 کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں، 530 مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج ہی خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

پروانشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر صغیر احمد سینئر میڈیکل آفیسر منیجمنٹ کیڈر گریڈ 18 ٹی ائی پی والے اور ڈی ایم ایس ڈی آیچ کیو ہسپتال ہری پور اج طویل علالت کے بعد الشفاء ہسپتال اسلام اباد میں وفات پا گئے ہیں وہ کرونا کا شکار ہو گئے تھے اور گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے وینٹیلٹر پر تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button