خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
پروانشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر صغیر احمد سینر میڈیکل افیسر منیجمنٹ کیڈر گریڈ 18 ٹی ائی پی والے اور ڈی ایم ایس ڈی آیچ کیو ہسپتال ہری پور اج طویل علالت کے بعد الشفاء ہسپتال اسلام اباد میں وفات پا گئے ہیں وہ کرونا کا شکار ہو گئے تھے اور گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے وینٹیلٹر پر تھے۔ انکی نماز جنازہ اج 2.30 پر ٹی آئی پی کالونی ہری پور میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کرگئے جب کہ 1500 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37998 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1579 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 52 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13128 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 87014 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17117 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1527 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 556769 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73258 اور 2099 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10409 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 308 افراد انتقال کرگئے۔