خیبر پختونخوا
جامعہ عبدالولی خان مردان میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی اور ہوائی فائرنگ
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی اور ہوائی فائرنگ، پولیس نے 5 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق گزشتہ روز دو سیاسی طلباء تنظیموں پختون ایس ایف اور پیپلز ایس ایف کے طلبہ کی آپس میں تکرار کے بعد لڑائی شروع ہوئی اسی دوران طلبہ کے پاس موجود اسلحے سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر 5 طلبہ کو گرفتار کر لیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کے بعد جامعہ کو بند کر دیا ہے۔