خیبر پختونخوا

چارسدہ: بابا صاحب کے درباری کو ذبح کرنے کے بعد جلا دیا گیا

چارسدہ میں معروف بزرگ بابا صاحب کے دربار کے خادم کو تیزدار آلے سے ذبح کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دربار میں موجود ایک دیوانے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول دوست محمد کے بیٹے کے مطابق انکا والد 40 سال سے دربار کی خدمت کر رہا تھا جن کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

بیٹے نے اس بات پر زور دیا کہ واقعے کو شارٹ سرکٹ یا دوسرا کوئی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ وقوعہ سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ہمارے والد پر پہلے بدترین تشدد ہوا ہے جبکہ بعد ازاں انکو تیزدار آلے سے ذبح اور پھر جلایا گیا ہے۔ مقتول دوست محمد ضلع مردان کے علاقہ طورو مایار کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے فرار ملزم محمد نور ولد محمد ولی سکنہ ملاکنڈ کو گرفتار کرلیا ہے جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تاحال ملزم سے وجہ عناد معلوم نہ کر سکی.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button