خیبر پختونخوا
نوشہرہ، بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کر دیا
نوشہرہ رسالپور باباجی کلے میں غیرت کے نام پر بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر اندھادھند فائرنگ کر کے والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق بیٹا وقار حسین گھر داخل ہوا تو اپنی والدہ نسیم بیگم کو غیرمرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا فوری طور پر اپنے ماموں بخت رواں کو بلا لیا، فائرنگ سے نسیم بیگم موقعہ پر جاں بحق جبکہ غیرمرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ملزمان نے خود کو رسالپور پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقتولہ نسیم بیگم بیوہ صادق حسین کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گی۔
رسالپور تھانہ میں چھوٹے بھائی شاہ حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔