خیبر پختونخوا
پشاور، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
پشاور کے علاقے سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سربند کے علاقہ اخوان احمد میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، دو بیویاں، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ مقتول کرم شاہ کے بھتیجے کے خلاف تھانا سربند میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کا کہنا ہے کہ 3 مرلے کے مکان کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس پی وقار خان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کرم شاہ، بیٹا زبیر شاہ، بیٹی کلثوم، زوجہ یاسمین اور سنارہ شامل ہیں۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔