خیبر پختونخوا

ہنگو، مسلح گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

تھانہ سٹی ہنگو کے علاقے رائیسان میں دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ہنگو پولیس کے مطابق تصادم میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت فہیم حسن ولد علی کرم سکنہ شاہوخیل حال اٹک پنجاب کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی اسماعیل مروت نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے آلہ قتل (پستول) بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ وجہ عداوت پرانی رنجش بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں  میرانشاہ روڈ ايشا چیک پوسٹ کے قریب روڈ موٹر کار اور بینجو گاڑی کے درمیان تصادم میں پانچ افراد شدید زحمی ہو گئے۔

کنٹرول روم شمالی وزیرستان کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں وزیر زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین مسلح تصادم جاری ہے اور اس میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button