خیبر پختونخوا

”دھندہ سے انکار پر شوہر نے برہنہ کر کے محلے کے چکر لگوائے اور طلاق بھی دیدی”

نوشہرہ میں ظلم اور بربریت کی داستان، حواء کی بیٹی انصاف کی تلاش میں پرس کلب پہنچ گئی۔

نوشہرہ کے علاقہ سھرے کورونہ خویشگی بالا میں بے حسی اور درندگی کی انتہاء، نشئی شوہر نے پیسوں کی خاطر مکروہ دھندہ کرنے سے انکار پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اسے برہنہ کر کے پورے محلے کے چکر بھی لگوائے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق داد رسی کیلئے مقامی پولیس چوکی میں درخواست دی لیکن پولیس کارروائی کرنے کی بجائے طفل تسلیوں سے ٹرخاتی رہی، ”صوبائی حکومت، اعلیٰ پولیس حکام اور انسانی حقوق کی تنظمیں میری داد رسی کریں۔”

نوشہرہ پریس کلب میں اپنی فریاد پیش کرتے ہوئے محلہ خواص خان، پیر سباق کی رہائشی خاتون بی بی صفیہ نے کہا کہ تقریباً ایک سال قبل میری شادی عاطف ولد رضا خان سکنہ سھرے کورونہ خویشگی بالا کے ساتھ ہوئی تھی لیکن مجھے یا میرے والدین کو یہ معلوم نہ تھا کہ عاطف نشے کا عادی ہے، مجھے شادی کے کچھ عرصہ بعد پتہ چلا کہ میرا شوہر عاطف نشئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ عاطف نے اپنی ماں کی ملی بھگت سے نشے کیلئے پیسوں کی خاطر مجھے مکروہ دھندہ کرنے کا کہا، میرے انکار پر ماں بیٹے نے مل کر پہلے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا پھر مجھے برہنہ کر کے پورے محلے کے چکر لگوائے اور مجھے طلاق دے کر اپنے گھر سے نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں داد رسی کے لئے خویشگی پولیس چوکی گئی لیکن عاطف کے چند رشتہ دار پولیس میں ملازمت کر رہے ہیں تو اس وجہ سے خویشگی پولیس چوکی کے اہلکار عاطف کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجھے صرف طفل تسلیوں سے ٹرخاتی رہی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق وہ درندہ صفت شخص مجھے اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان، آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں داد رسی کریں، ”مجھے انصاف اور عاطف اور ان کی ماں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button