خیبر پختونخوا

”ایک شہزادہ جس نے میری زندگی تباہ کر دی”

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ آج صوبے کی خواتین اس قابل ہو چکی ہیں کہ معاشرے کے مختلف ایشوز کو بزور قلم سامنے لے آئیں، خیبر پختونخوا کی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

خیبرپختونخوا کی پہلی انگلش ناولسٹ ایمان جمیل کی کتاب کی تقریب رونمائی میں سے اپنے خطاب میں مصنفہ ایمان جمیل کی تصنیف کی تعریف کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے ریمارکس دیئے کہ خیبر پختونخوا کی خواتین میں مختلف امور میں صلاحیتوں کو منوانے کا ہنر موجود ہے، ہماری خواتین نے ہر میدان میں خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا، پشتو، اردو اور اب انگلش ادب میں ہماری خواتین اپنا لوہا منوا رہی ہیں جو قابل رشک ہے۔

تقریب رونمائی میں پشتو ادب کی نامور شخصیات حیات روغانی، ڈاکٹر سمیع الدین ارمان اور ڈاکٹر انور نے ایمان جمیل کی تصنیف ”اے پرنس ہو ڈسٹرائڈ مائی لائف” کے مختلف حصوں پر شرکاء سے اپنے تاثرات شریک کئے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت کی خواتین بارے پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے معاون اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ایک ہمہ گیر معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے، ثانیہ نشتر نے ہماری خواتین کے لیے ملکی سطح پر ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ نشتر بہترین انداز اور نہایت شفاف طریقے سے احساس پروگرام چلا رہی ہیں۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ ہر فیلڈ میں بلا کسی جنسی تفریق کے ترقیاتی منصوبوں کو قابل عمل بنایا جائے کیونکہ سیاست ہو، کھیل ہو یا کوئی اور میدان ہو ہماری خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا، نوجوانوں کو ہر شعبے میں تعاون کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

معاون خصوصی کامران بنگش کو سینئر صحافی شمیم شاہد اور مفکورہ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر حیات روغانی نے کتاب بھی تحفے میں دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button