لوئر دیرمیں این ٹی ایس پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہونے پر امیدوار سراپا احتجاج
لوئر دیر میں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتی کیلئے ہونے والا ٹیسٹ پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہونے پر امیدواروں سراپا احتجاج بن گئے۔
ٹی این این نمائندہ کے مطابق مظاہرین نے لوئر دیر کے مختلف مقامات کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا ہے جس کی وجہ سے مین شاہراہوں پر مسافر اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور روڈ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
ٹیسٹ امیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض افراد ٹیسٹ ہال کے باہر حل کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں جوکہ میرٹ کی خلاف ورزی ہے جبکہ ٹیسٹ آوٹ ہونے والے پیپر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ آج صوبہ بھر میں سرکاری اساتذہ کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ ہال میں پولیس تعینات ہوگئی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ٹیسٹ سنٹروں کی دورے کریں گی۔