خیبر پختونخوا
مردان میں رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی نے خودکشی کرلی
مردان میں جواں سال لڑکی نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے نواحی علاقہ شاہ نور پل ولی رحمان کورونہ میں جواں سال لڑکی یاسمین دختر شیرین نے گھر کے اندر پستول سے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
متوفیہ یاسمین کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ اس کا رشتہ اپنے قریبی رشتہ دار سے ہوا تھا جس پر وہ ناراض تھی۔ ساڑو شاہ پولیس نے اس کے والد شیرین ولد انار گل (مرحوم) کے بیان پررپورٹ درج کرکے اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی۔