خیبر پختونخوا

”ویکسینیشن کے بعد مریض کو آدھا گھنٹہ تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا”

ملک میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد ویکسینیشن مہم کے لئے دیگر ہسپتالوں کی طرح حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے بھی اپنے انتظامات مکمل کر لیے۔

اس حوالے سے ہسپتال کی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایچ ایم سی انتظامیہ نے کرونا ویکسین کے لیے خاص طور پر میڈیکل بی وارڈ کو مختص کیا ہے جس میں ویکسین کاؤنٹر کے ساتھ ساتھ 30 بستروں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق دوران ویکسینیشن کسی بھی مریض کو ری ایکشن کی صورت میں بروقت طبی سہولیات کی باہم فراہمی جاری رہے گی، ویکسینیشن کے بعد مریض کو اسی چیمبر میں آدھا گھنٹہ تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ری ایکشن کی صورت میں بروقت علاج ہو سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ویکسینیشن کے بعد مریض کو بخار، انجیکسن والی جگہ پے سویلنگ اور بازو میں درد کی شکایات جیسی علامات ہو سکتی ہیں، ہسپتال میں پہلے سے ہی ہسپتال انتظامیہ کی تربیت یافتہ کوویڈ ٹیم موجود ہے لیکن ویکسینیشن کیلئے مخصوص 5 تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیے گئے ہیں جو ویکسینیشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق کوویڈ ویکسین کے فسٹ فیز میں سب سے پہلے فرنٹ لائن ڈیوٹی کرنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے 3000 ہسپتال سٹاف کی لسٹ ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور کلاس فور شامل ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ ویکسین کینسر کے مریضوں، حملہ خواتین، دودھ پلاتی ماؤں، 18 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو احتیاطی طور پر نہیں لگائی جا ئے گی، اس ویکسین کی 2 ڈوز لگیں گی، ڈے فسٹ ایک ڈوز لگنے کے بعد دوسری ڈوز 3 ہفتہ کے بعد لگائی جائے گی۔

بیان کے مطابق کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے مریضوں کی آگاہی کے لئے بینرز لگائے جا رہے ہیں، اس ویکسین کیلیے حفاظتی اقدامات میں ریفریجریٹر، ایمرجنسی ٹرالی اور سرنجز کو تلف کرنے کیلئے کرش ٹرالی کا انتظام کیا گیا ہے، ”ان تمام انتظامات کی نگرانی ہسپتال کے ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر نرسنگ بذات خود کر رہے ہیں، ان تمام انتظامات کو انشاءاللہ چند دنوں میں حتمی شکل دی جائے گی، ویکسین ہسپتال انتظامیہ تک پہنچنے کے بعد ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button