خیبر پختونخوا

وزیر اعلی نے ڈی آئی خان اکنامک زونز کا باضابطہ افتتاح کردیا

وزیر اعلی نے ڈی آئی خان اکنامک زونز کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ وزیر اعلی نے جنوبی اضلاع کے قدیم سیاحتی مقام شیخ بدین تک رابطہ سڑک کے منصوبے کے علاوہ ڈی آئی خان میں کھیلوں کے فروغ کے متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر علی امین گںڈاپور، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم خان بھی وزیر اعلی کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعلی نے جنوبی اضلاع کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ پلس کی فراہمی کا اجراء کیا۔ وزیر اعلی ٹانک میں بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے جنوبی اضلاع کے قدیم سیاحتی مقام شیخ بدین تک رابطہ سڑک کے منصوبے کے علاوہ دیگر متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے 18 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے ہیں، صحت سہولت پروگرام میں لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی شامل کر رہے ہیں، منصوبے سے ڈیرہ اسماعیل خان کے تین لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی۔ ڈی آئی خان موٹر وے منصوبے کا بھی بہت جلد افتتاح کریں گے، منصوبے سے جنوبی اضلاع کی تقدیر بدل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے چشمہ رائٹ لفٹ بنک کنال اور ٹانک زام ڈیم بنائیں گے، صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اکنامک زونز قائم کیے جا رہے ہیں، درابن اکنامک زون کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔

جلسے سے خطاب میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پشاور ٹو ڈی آئی خان موٹروے کو سی پیک سے منسلک کیا جائے گا، مولانا کے فرزند قومی اسمبلی میں کبھی بھی ٹانک کے مسائل پر بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 37 کلومیٹر ٹانک پیزو روڈ جلد تعمیر کردیا جائے گا، ٹانک زام ڈیم سی آر بی سی لگے کینال کو بھی تعمیر کرینگے، یو ماسید کے دھرنا شرکاء کے تمام جائز مسائل حل کرونگا اور ٹانک ڈگری کالج کیلئے پانی اور بس کا مسئلہ فوری طور پر حل کردیا جائے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button