خیبر پختونخوا

نوشہرہ، وزیر دفاع پرویز خٹک کے خاندان میں اختلافات، چچا اور بھتیجا آمنے سامنے

نوشہرہ، وزیر دفاع پرویز خٹک کے خاندان میں اختلافات نے نوشہرہ کا سیاسی نقشہ تبدیل کر دیا، صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خان خٹک کے بیٹے اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک کا نوشہرہ کلاں میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت، نوشہرہ کلاں کی چاروں یونین کونسلز کے سابق ناظمین، کونسلرز، ڈسٹرکٹ ممبران اور نوشہرہ کلاں کے معززین نے احد خٹک اور لیاقت خٹک کو آئندہ کے لئے سیاسی لائحہ عمل تشکیل دینے کا اختیار دے دیا۔

اس سلسلے میں ہوتی خیل پارک نوشہرہ میں منعقدہ ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے اور اس کی اصل وجہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ڈرانے، دھمکانے کے سوا کچھ نہیں ہے، نہ کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں غریب نوجوانوں کے روزگار دیا تھا اور مجھ پر الزام بھی اختیارات سے تجاوز کا لگایا گیا تھا، غریبوں کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن اپنے ساتھیوں کی عزت نفس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ”میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف سرکاری افسران کے ذریعے سیاسی انتقام بند کیا جائے ایسا نہ ہو کہ سرکاری افسران اور اہلکاران کو میرے ساتھیوں کے خلاف سیاسی انتقام مہنگا پڑے اور ان کو لینے کے دینے نہ پڑ جائیں۔”

اجتماع سے سابق ناظم مانکی شریف عبدالرحمان خٹک، قاضی واجد الحق، معتصم بااللہ، ماہر الدین، طفیل، علی خان، جانس خان،حاجی شفیق، وحید الرحمان، نبی گل، قاضی محبوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

احد خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت کے جذبے سے میدان میں اترے ہیں، نہ پہلے اقتدار کی ہوس تھی اور نہ اب اقتدار کی کوئی خواہش ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں ان لوگوں کو جو کہتے تھے کہ احد خٹک اور لیاقت خٹک کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی، آج وہ لوگ ہوتی خیل پارک آ جائیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ ہماری نہیں بلکہ غرور اور تکبر کرنے والوں کی سیاست میں نے اللہ کے فضل وکرم اور اپنے ساتھیوں کے تعاون سے ہمیشہ ہمیشہ دفن کر دی۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت خٹک یا میں نے اب تک پی کے 63 میں ضمنی انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے اور جب پی کے 63 پر کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کریں گے تو انشااللہ ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے۔

احد خٹک نے مزید کہا کہ سوئی نادرن گیس اور ٹی ایم اے میں کس نے کمیشن خوری کیلئے اپنے بندے بٹھائے ہیں، یہ کرپشن نہیں تو اور کیا ہے، ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، اب صرف ٖاور صرف فیصلوں کا انتظار ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button