خیبر پختونخوا

لوئردیر، این ٹی ایس ٹسٹ کا انعقاد عوام کیلئے باعث زحمت بن گیا

لوئردیر میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے منعقدہ این ٹی ایس ٹسٹ عوام کیلئے باعث زحمت بن گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بن گئیں، خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ کئی امیدوار ٹریفک جام کی وجہ سے بروقت امتحانی مراکز تک نہ پہنچ سکے اور مریضوں کی ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔

پی ٹی سی اور سی ٹی اساتذہ کی بھرتی کے لئے ہزاروں مرد و خواتین امیداران تیمرگرہ ترئی، خزانہ، تیمرگرہ اور تالاش کے امتحانی مراکز میں پہنچے، گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر کھڑی ہونے سے بدترین ٹریفک جام رہا اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام ہونے سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک جام کے باعث خواتین اور مرد کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہوئے جبکہ ٹریفک اہلکاروں کے بھی پسینے چھوٹ گئے جو سارا دن ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے سرگرداں رہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کے لئے ہر تحصیل کی سطح پر این ٹی ایس ٹسٹ لیا جائے تاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر تیمرگرہ میں ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button