نوجوان نے شادی سے انکاری منگیتر کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار دی
تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ لکپانی میں نوجوان نے انکاری منگیتر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ خود کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
تھانہ کاٹلنگ کی پولیس کے مطابق مسماۃ (س) بنت محتاج نبی سکنہ غونڈو کی منگنی مسعود ولد فاروق سکنہ لکپانی کے ہاں طے پائی تھی، تاہم بعد ازاں منگیتر کے اہل خانہ نے بیٹی دینے سے انکار کیا تھا۔
وقوعہ کے روز لکپانی میں رشتہ داروں کے ہاں شادی کے تقریب میں شرکت کے بعد جب ان کی منگیترمسماۃ (س) گھر جانے لگی تو مسعود نے پیچھا کر کے پہلے انہیں گولی مار دی جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک راہگیر خاتون بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔
اس کے بعد مسعود نے خود کو بھی سر پر گولی مار دی جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں پہلے ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ اور بعد ازاں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا تاہم وہ موت اور زندگی کے کشمکش میں مبتلا ہے۔