خیبر پختونخوا

مردان میں خاتون کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

مردان میں پولیس نے خاتون کے ساتھ زنا بالجبر کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ خرکی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا اور دیگر شریک جرم ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ خرکی میں مسماۃ (ر) نے رپورٹ کرتے ہوئے درج کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز شام کے وقت  ملزمان مہران ولد قادر حضرت علی ولد سبز دالی اور طلحہ ولد اعظم سید ساکنان قاسمی خرکی اور باقی دو نامعلوم افراد انکے ساتھ زبردستی بد فعلی کی ہے جس کے بعد انہوں نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اوروقوعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ترتیب دی جس پرسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث نامزد تین ملزمان میں سے دو ملزمان مہران ولد قادر اور حضرت علی ولد سبز دالی ساکنان قاسمی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھ دوسرے شریک نامعلوم ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائیگی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button