خیبر پختونخوا

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

 

باجوڑ تحصیل اتمان خیل کے علاقے قذافی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دودہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے رات گئے تحصیل اتمان خیل میں کاروائی کی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ھلاک ھو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے رات گئے دھشتگردوں کے باجوڑ میں خفیہ آمدو رفت کی اطلاع اور دھشتگردی کے ممکنہ واقعہ کے پیش نظر آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران دھشتگردوں کے قبضے سے ہتھیاروں کے علاوہ بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ برآمد کئے گئے ہیں۔ باجوڑ میں گزشتہ کچھ عرصے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کیا ھے اور اب تک کلعدم دھشتگرد تنظیم کے متعدد کمانڈرز ھلاک اور دیگرگرفتار کئے جا چکے ہیں۔ باجوڑ کاروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پشاور اور مضافات میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کارروائی ایک ماہ قبل گرفتار کیےگئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی جس میں زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد اسلحے میں 137 راکٹ لانچر، 27 توپ گولے، 3 روسی ساختہ میزائل، 30 مارٹرگولے اور 179اینٹی ائیر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button