خیبر پختونخوا

مہنگائی، کرپشن کیخلاف ریلی میں ہمارا ساتھ دیں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پی ڈی ایم کے ملاکنڈ ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 7 سال کی نااہل ، ناجائز اور کٹھ پتلی حکمرانی کی وجہ سے مہنگائی، بدعنوانی اور ناانصافیوں کے خلاف مارچ میں شامل ہوں  جس نے کے پی اور اب تمام پاکستان کو بحرانوں میں ڈال دیا ہے۔

پی ڈی ایم کی ملاکنڈ کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے اور صارفین اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ طارق جان نامی صارف نے بلاول بھٹو زرداری کو قوم کے لیڈر کا خطاب دیا ہے جبکہ اے این پی آواز کے ٹوئٹر ہینڈل ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ریلی سوات ملاکنڈ کے ٹھنڈے علاقے میں آج سیاسی گرمی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button